بلدیاتی انتخابات پرپیپلزپارٹی سے بات چیت جاری ہے ڈاکٹر صغیر

ایسابلدیاتی نظام دیناچاہتے ہیں جو سندھ کے عوام کی ترجمانی کرے،حیدرآباد میں خطاب وگفتگو


Numainda Express August 10, 2012
ایسابلدیاتی نظام دیناچاہتے ہیں جو سندھ کے عوام کی ترجمانی کرے،حیدرآباد میں خطاب وگفتگو

NEW DEHLI: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمدکاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی پی اورایم کیو ایم میں بات چیت جاری ہے اورمختلف پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے مقامی ہال میں سیاسی،سماجی،تاجر تنظیموں اور معززین شہر کے اعزاز میں دیے جانے والے افطارڈنر کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت وخطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہناتھاکہ ایسا بلدیاتی نظام دیناچاہتے ہیں،جو سندھ کے عوام کی ترجمانی کرے۔ملک کی داخلی و خارجی اور جغرافیائی سرحدوں پر صورتحال خراب ہے اور ملک ان گنت مسائل میں گھراہواہے،اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے استحکام و سلامتی کیلیے ہم سب کو سوچناہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیررؤف صدیقی نے کہاکہ صنعت کاروں اور تاجروں کواہمیت اوران کے مسائل حل کیے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،

کراچی کے تاجروصنعتکار بے حال اورتباہی کاشکار ہیں اوراگریہ تباہ ہوئے تو ملک کی خوشحالی بھی تباہ ہو جائے گی۔اغوا برائے تاوان، بھتہ وپرچی مافیا، ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات نے تاجروں کو اپنا کاروبار بنگلہ دیش منتقل کرنے کے لیے سوچنے پرمجبورکردیا ہے۔