ہریتھیک روشن نے رنویر سنگھ کی چھٹی کرادی

زخمی ہونے کی وجہ سے رنویر سنگھ کو بڑے معاوضے سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔


ویب ڈیسک April 02, 2018
زخمی ہونے کی وجہ سے رنویر سنگھ کو بڑے معاوضے سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ فوٹو: فائل

DINARD: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن نے رنویر سنگھ کی آئی پی ایل میں پرفارمنس سے چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کی افتتاحی تقریب میں ڈانس پرفارمنس سے قبل ہی رنویر سنگھ فٹبال میچ میں اپنا بازو تڑوا بیٹھے جس وجہ سے انہیں صرف 15 منٹ کی پرفارمنس پر 15 کروڑ روپے معاوضہ ملنا تھا لیکن زخمی ہونے کے بعد ڈاکٹرروں کی جانب سے اداکار کو سختی سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔



رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی جاندار پرفارمنس اور اینرجی کو دیکھتے ہوئے اُن کی جگہ دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز پانے والے ہریتھیک روشن کو منتخب کیا گیا ہے۔



دوسری جانب راجیش منسوخانی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جہاں انہوں نے ہریتھیک روشن کی آئی پی ایل میں پرفارمنس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'دھوم مچانے کا وقت آگیا ہے'۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم ' گلی بوائے' کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جب کہ آئی پی ایل کے 11 واں سیزن 7 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں