فریج اور فریزر پلاسٹک پشت کی وجہ سے آتشزدگی کا بڑا خطرہ قرار

پلاسٹک کی وجہ سے نصف فیصد برقی آلات اپنی ہی کمپنیوں میں کیے گئے آتشزدگی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں، سروے


ویب ڈیسک April 08, 2018
پلاسٹک کی وجہ سے نصف فیصد برقی آلات اپنی ہی کمپنیوں میں کیے گئے آتشزدگی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں، سروے (فوٹو: فائل)

لاہور: برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں بڑے برانڈز کے فریج اور فریزر کی نصف تعداد کو پلاسٹک کی پشت (بیک) کی وجہ سے آتشزدگی کا بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

وچ نامی تنظیم نے عام زندگی میں استعمال ہونے والی 500 مشہور ضروری برقی آلات کا جائزہ لیا ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات مکمل حفاظتی معیارات کے بغیر عوام کو فروخت کررہی ہیں۔

سروے کے مطابق قریباً نصف فیصد برقی آلات پلاسٹک کی وجہ سے کمپنیوں میں کیے گئے اپنے ہی آتشزدگی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں جب کہ بعض برقی آلات بنانے والی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی مصنوعات گھروں میں لگنے والی آگ کی وجہ نہیں بنتیں۔

تنظیم کے چیف ایگزیکٹو وکرے اسمتھ کا کہنا ہے کہ خریدار غیر حفاظتی مصنوعات کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جب کہ خریدار ان غیر محفوظ اشیا بنانے والوں کو شکایات کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔



ان غیر محفوظ ضروری برقی آلات میں فریج اور فریزر شامل ہیں جو عمومی طور ہر گھر کی ضرورت کا لازمی جز ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ فریج اور فریزر کی پشت پلاسٹک سے تیار کردہ ہوتی ہے جس سے آتشزدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ عمل کسی بھی جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فریج اور فریزر کے غیر محفوظ ہونے کا معاملہ اس وقت زور پکڑ گیا جب لندن کی کثیر المنزلہ عمارت جنیفر ٹاور میں آگ لگنے کی ایک وجہ پلاسٹک بیک والے فریج کی صورت میں سامنے آئی اس واقعے میں 70 لوگ جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں