ناظم آباد میں گاڑی نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا

موٹرسائیکل سلپ ہوجانے سے 25 سالہ راشد سر پرچوٹ لگنے سے ہلاک


Staff Reporter April 11, 2013
ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب بھی گاڑی کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوار22 سالہ محمد نعیم ولد محمد حسن ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں تھانے کے سامنے گڑھے میں موٹر سائیکل سلپ ہو جانے سے 25 سالہ راشد ولد وزیر علی سر پرگہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی سے گریزکیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

متوفی مکان نمبر A-1124 فیز ون گلشن حدید کا رہائشی اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ، سپر ہائی وے پر سی این جی اسٹیشن کے قریب ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 32 سالہ محمد اکرم ولد بہادر علی ہلاک ہوگیا ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ٹینکر سمیت فرار ہوگیا ،میمن گوٹھ پولیس کے مطابق متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔



پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب بھی گاڑی کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوار22 سالہ محمد نعیم ولد محمد حسن ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی،پولیس کے مطابق متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔