فیس بک مداحوں کی بڑی تعداد پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کریگی

50فیصد فیس بک اکائونٹ ہولڈرز کی عمریں18سے 24سال کے درمیان ہیں.


Staff Reporter April 11, 2013
50فیصد فیس بک اکائونٹ ہولڈرز کی عمریں18سے 24سال کے درمیان ہیں. فوٹو : فائل

پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے فیس بک مداحوں کی بڑی تعداد پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کریگی، تمام سیاسی جماعتوں کے مداحوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں۔

سوشل میڈیا پر تحقیق کرنے والی ویب سائٹ socialbakers.comکے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان فیس بک کے استعمال کے لحاظ سے دنیا کا 27واں بڑا ملک ہے جہاں فیس بک اکائونٹس کی تعداد 86لاکھ سے زائد ہے اور ماہانہ 2لاکھ 30ہزار سے زائد نئے صارفین کا اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں50فیصد فیس بک اکائونٹ ہولڈرز کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں۔



فیس بک صارفین میں 70فیصد مرد جبکہ 30 فیصد خواتین ہیں، ایک اور ویب سائٹ LinkedInپر استعمال کرنیو الے پاکستانیوں کی تعداد 14لاکھ جبکہ ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی فیس بک اکائونٹ ہولڈرز کے مساوی ہے۔ فیس بک صارفین کی تعداد میں اضافے کی ایک اہم وجہ یوٹیوب پر پابندی بتائی جاتی ہے۔