بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

نادرانے سافٹ ویئربنالیامگرسیکڑوںپولنگ اسٹیشن بناناپڑیںگے،عرب ممالک میںسیاسی سرگرمیوںکی اجازت نہیں


نادرانے سافٹ ویئربنالیامگرسیکڑوں پولنگ اسٹیشن بنانا پڑیں گے،عرب ممالک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن اورمتعلقہ وزارتوںکے درمیان 11 مئی کو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت سے متعلق بدھ کے اہم اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکاالیکشن کمیشن حکام نے متعلقہ وزارتوںکی جانب سے دی گئی سفارشات اورنادراکے سافٹ ویئرکی تیاری کے باوجوددنیابھرمیںمقیم پاکستانی ووٹرز کیلیے مشکلات کے باعث معاملہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیاہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے واضح کردیاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے کسی نئے نظام کے تحت ووٹ کاسٹ کرنے کامعاملہ مشکل ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائر ریاض کیانی کی صدارت میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہواجس میں خیبرپختونخواکے رکن شہزاداکبراوربلوچستان کے رکن فضل الرحمٰن ، سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان ،چیئرمین نادراطارق ملک، خارجہ، قانون ، سمندرپارپاکستانیوں ، خزانہ اوردیگروزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کے بعدمیڈیاکو بتایاکہ اس وقت بیرون ممالک 75لاکھ پاکستانی مقیم جن میں 45 لاکھ کے نام ووٹرلسٹوں میں شامل کیے۔ اشتیاق احمدنے کہاکہ چیئرمین نادرانے 15لاکھ ڈالرمالیت سے ای ووٹنگ سافٹ ویئرتیارکیاہے۔



لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو صرف ایک سفارت خانے میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے سہولت نہیں دی جاسکتی ہے اس وقت سعودی عرب میں 17لاکھ متحدہ عرب امارات میں 13لاکھ پاکستانی ووٹرز ہیں پھرعرب ممالک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وقت کامعاملہ بھی ہے ایک مہینہ رہ گیاہے ان کاکہناتھاکہ وزارت خارجہ نے آج بتایاکہ انھوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پرسفارتخانوں کو لکھ دیاتھالیکن وہاں سے اب تک کوئی جواب نہیں آیاجو اب آنے کے بعدجگہ کاتعین، اسٹاف کافیصلہ کرناہے، آئی ٹی کے آلات لگانے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اپنی گزارشات کو سپریم کورٹ کے سامنے آج رکھیں گے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔

ایک سوال پرانھوںنے کہاکہ اگربیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کافیصلہ ہواتو اس کیلیے قانون سازی ضروری ہوگی اورآرڈیننس لاناپڑے گا۔ علاوہ ازیںالیکشن کمیشن کو 27 ہزار75کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ 3996 مسترد جبکہ 23 ہزار79 منظور کیے گئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلیے 27ہزار75 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ قومی اسمبلی کیلیے 6850 کاغذات نامزدگی جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلیے 16 ہزار2 سو 29 کاغزات نامزدگی منظورکیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کاحتمی ڈیٹاجاری کردیاجو 11 مئی 2013 کو رائے حق دہی استعمال کرسکیں گے۔ ووٹرز کی کل تعداد8کروڑ 61لاکھ 89ہزار802ہے ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں پربھی نامزدکیے جانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔