عمران عدالتوں میں جائیں ورنہ چپ ہوجائیںچوہدری نثار

ٹی وی پر مناظرے کیلیے تیار ہوں، عمران خان کے حوالے سے یہ آخری پریس کانفرنس ہے


Numainda Express August 10, 2012
ٹی وی پر مناظرے کیلیے تیار ہوں، عمران خان کے حوالے سے یہ آخری پریس کانفرنس ہے۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی نے الزامات کے حوالے سے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان عدالت میں جانے یا ٹی وی پر دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے پیش کرنے سے گریز کرتے ہیں تو ثابت ہوجائے گا کہ صرف ''الزامات لیگ ''ہیں ۔

یہاںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم الزام در الزامات کے بجائے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاناچاہتے ہیں، میں نے عمران خان کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بہت سی چیزیں قوم کے سامنے رکھیں۔24 گھنٹوں تک ا نھیںسانپ سونگھارہابعد میں عمران خان نے نوازشریف سے11سوالات کے جواب مانگ لیے، میں نے جو معاملات اٹھائے ان پر بات نہ کی۔ وہ قوم سے معافی مانگیںجن کا اپنا کردار مشکوک ہے وہ دوسروں کے خاندانوں پر الزامات لگا رہے ہیں ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کے الزامات رحمن ملک کے الزامات کاتسلسل ہیں جس کتاب کاحوالہ انھوں نے دیا اس میں زرداری ، جرنیلوں کے حوالے سے الزامات کو قوم کے سامنے کیوں نہیں لائے ، میڈیا ٹرائل کے بجائے معاملہ منطقی انجام تک لے جانے کیلیے ایک بار پھر پیشکش کرتاہوں کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے پیچھے نہ چھپیں ۔ عمران خان کے پاس کچھ ہے تومیدان میں آئیں، حقائق سے آگاہ کریں، عدالتوں میں جائیں ورنہ چپ ہوجائیں، چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کے حوالے سے ان کی یہ آخری پریس کانفرنس ہے۔