خلیج عرب میں کثیر الملکی مشق گلف شیلڈ ون کا انعقاد

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز نے حصہ لیا


Staff Reporter April 10, 2018
مشق میں امریکا،بحرین،ترکی،سعودی عرب، کویت اورامارات کی بھی شرکت فوٹو : آئی این پی

خلیج عرب میں کثیرالملکی مشق گلف شیلڈ ون کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے بحری جنگی جہازوں ،لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ، اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز نے حصہ لیا۔

خلیج عرب کے سمندر میں ہونے والی مشق گلف شیلڈ ون میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپوسلطان،پی این ایس ہمت اور میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز بسول نے شرکت کی، خلیج عرب میں منعقدہ مشق میں امریکا، بحرین، پاکستان ،ترکی، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں نے حصہ لیا۔

مشق کے سی فیز کے دوران غیرروایتی جنگ ،ساحلی دفاع ،فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔ پی این فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی نے کی۔

مشق میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں امن کو فروغ دینے اور میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے ضامن میں پاک بحریہ کی پالیسی کی عکاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں