مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 3 وکٹیں اڑادیں۔


ویب ڈیسک April 14, 2018
تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 3 وکٹیں اڑادیں۔ - فوٹو :سوشل میڈیا

شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے بنی گالہ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔



دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما ناصر موسی زئی نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ناصر موسی زئی این اے فور سے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے۔

ادھر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے تینوں رہنماؤں کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں