رنبیر کپور کی نئی فلم ’’ بے شرم‘‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی

اداکار والدہ نیتو اور والد رشی کپور کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔


Net News April 13, 2013
اداکار والدہ نیتو اور والد رشی کپور کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم ''برفی ''میں شاندار پرفارمنس سے فلم بینوں کے دل موہ لینے والے رنبیر کپور کی اگلی فلم'' بے شرم ''کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

فلم '' بے شرم '' 2 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔اس فلم میں رنبیر کپور اپنے مخصوص نٹ کھٹ انداز میں شرارتیں کرتے دکھائی دیں گے۔ اس بار فلم میں ان کے والد اداکار رشی کپور اور والدہ نیتو کپور بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کے ہدایت کار ابھینو کشپ ہیں جو اس سے پہلے سپر ہٹ فلم دبنگ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے فلم بیشرم کے لیے رنبیر کپور نے خوب باڈی بلڈنگ کی ہے۔

مقبول خبریں