حساس علاقوں میں پولیس اسنائپرز کی تعیناتی کا فیصلہ

غلام شبیرکامقدمات کی تفتیش میں ایس ایچ اوزکی عدم شمولیت پراظہار برہمی


Staff Reporter April 13, 2013
غلام شبیر شیخ نے مقدمات کے اندراج کے بعد مقدمات کی تفتیش کے مراحل میں ایس ایچ اوز کی عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کیا. فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں ایس ایس پیز ، ایس پیز ، ایس پیز انویسٹی گیشن ، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں ، رینجرز کے جوانوں اور سٹی وارڈنز سمیت ٹارگٹ کلنگز کے دیگر مقدمات کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

غلام شبیر شیخ نے مقدمات کے اندراج کے بعد مقدمات کی تفتیش کے مراحل میں ایس ایچ اوز کی عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کیا ، انھوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن افسران دوسرے مقدمات کے تفتیشی افسران سے بھی تحقیقات کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کریں، غلام شبیر شیخ نے کہا کہ مقدمات کی تحقیقات میں فارنسک ڈویژن سندھ کے اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کو ہر صورت اپنایا جائے۔



پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے زیر التوا مقدمات کے لیے علیحدہ علیحدہ خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر پولیس کے اسنائپرز تعینات کیے جائیں ۔