سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

شوبز رپورٹر  بدھ 18 اپريل 2018
فیروز خان اورسجل علی  ماضی میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں؛ فوٹوفائل

فیروز خان اورسجل علی ماضی میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں؛ فوٹوفائل

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے کیلئے عنقريب شادی كرنے والی ہيں ۔

سجل علی کی شادی کے بارے ميں  ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی يہ شادی اپنے سابقہ دوست فيروزخان كو جواب دينے كے لئے كررہی ہيں  جنہوں  نے گزشتہ ماہ نہايت دھوم دھام سےاپنی بہنوں اور والدہ کی پسند سے علیزے فاطمہ سے شادی كی تھی جس ميں  سجل علی كی فيملی ميں  سے كسی كو بھی مدعو نہيں  كيا گيا تھا كيونكہ دونوں  فيمليز كے درميان دوسال سے كسی طرح كا كوئی بھی رابطہ نہيں  ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکار فیروز خان نے جیون ساتھی چن لیا

ياد رہے كہ چند سال پہلے سجل علی اور فيروز خان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں  شادی كے خواہش مند بھی تھے۔ يہی نہيں  فيروز كی بڑی بہن معروف اداكارہ حمائمہ ملك تو اكثر مقامات پر سجل كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ۔ ليكن كئی وجوہات كی بنا پر ان دونوں  كے راستے جدا ہوگئے۔

ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی كی دوستی ان دنوں  ايك مشہور” شخصيت” كے ساتھ ہے اور وہ دونوں  عنقريب شادی كرليں  گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔