سندھ یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن نے تعصب کو ہوا دی کنور نوید

بانی پاکستان کے فرمان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ظلم و زیادتیاں بند کی جائیں۔


Staff Reporter April 20, 2018
پیپلزپارٹی کا بس چلے تو شہری عوام کی آکسیجن بھی بند کردے، پریس کانفرنس۔ فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادر آباد گروپ کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہاہے کہ سندھ یونیورسٹی سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نے اس تعصب کاہوادی ہے جس کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی اپنی سیاست چمکاتی رہی ہے۔

جمعرات کوایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید نے کہاکہ آج بانی ِپاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے فرمان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جنہوں نے اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا تھا اور کہا تھا کہ'' پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور کوئی زبان نہیں۔

کنور نوید نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نے اس تعصب کاہوادی ہے، پیپلز پارٹی والوں کا اگر بس چلے تو وہ سندھ کے شہری علاقوں کی آکسیجن بھی بند کردے۔ سندھ کے شہری علاقوں اوراس کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کاعمل اب بند ہوناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں