بجلی کاٹنے پر زمیندار کے بیٹے کا حیسکو ملازمین پر تشدد

7 ملازمین اغوا ، عدم ادائیگی پر سابق وزیر کے بھائی کے گائوں کی بجلی کاٹی گئی.


Nama Nigar April 14, 2013
7 ملازمین اغوا ، عدم ادائیگی پر سابق وزیر کے بھائی کے گائوں کی بجلی کاٹی گئی۔ فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر کے بھائی و با اثر زمیندار محمد صالح انڑ کے گوٹھ کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی گئی۔

کنکشن کاٹنے پر مذکورہ زمیندار کے بیٹے اور مسلح افراد نے حیسکو کے دو لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 ملازمین کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کا مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نادہندگان کے خلاف حیسکو کی کارروائی کے دوران لائن سپرنٹنڈنٹ خالد ہنگورو اور محمد حسن کی سربراہی میں نوابشاہ کے قریب گوٹھ پلیو مگسی کے بجلی کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع کر دیے گئے۔

جس پر گائوں کے بااثر زمیندار محمد صالح انڑ کا بیٹے امتیاز انڑ مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لائن سپرنٹنڈنٹ خالد بھنگوار، اسسٹنٹ لائن مین انور شاہ، لائن مین ضمیر احمد، لائن مین فقیر محمد، لائن مین محمد حسن، ڈرائیور غازی سمیت 7 ملازمین کو اغوا کر لیا اور گائوں نور آباد لے جا کر قید کر دیا۔



واقعہ کی اطلاع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید احمد ڈاوچ ، ایکسی این فرید سومرو ایس ایس پی غلام سرور بھیو پولیس کے پاس پہنچ گئے ، ایس ایس پیکیحکم پولیس پارٹی نے مذکورہ گائوں میں چھاپہ مار کر یرغمال بنائے گئے حیسکو ملازمین کو بازیاب کرا لیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ کھنڈو پولیس نے امتیاز انڑ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتار نہیں ہو سکا۔

مقبول خبریں