جنسی ہراسانی الزام؛ علی ظفر کی حمایت میں اداکارہ مایا علی میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
علی ظفر شوٹنگ کے دوران بھی ہمیشہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بات چیت میں ہی مصروف نظر آئے۔اداکارہ مایا علی

علی ظفر شوٹنگ کے دوران بھی ہمیشہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بات چیت میں ہی مصروف نظر آئے۔اداکارہ مایا علی

کراچی: نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے حق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں۔

گزشتہ روز گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا تھا کہ علی نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، تاہم وہ اس بارے میں پہلے بول نہ سکیں لیکن اب ان کے ضمیر نے انہیں مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی۔ میشا شفیع کے بعد دیگر خواتین بھی علی ظفر کے خلاف میدان میں آگئیں اور ان پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

تاہم نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا’’مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام

لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئےاور ان کی اسی چیز نے مجھےان کا مداح بنادیا۔ کیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں۔ جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے مزید کہا میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں۔ ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے۔ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے

واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی ایک ساتھ فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘میں کام کررہے ہیں علی ظفر اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں،  فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔