- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامرخان کےحوالےکروں گا،عمران خان
لندن: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں معروف باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔
برطانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کی کرسی کے بغیر ہی عوامی خدمات کے ادارے بنائے اور قوم کو پہلا کینسر اسپتال فراہم کیا تاکہ غریب افراد اپنے ہی ملک میں بیرون ملک قائم اسپتالوں جیسی سہولیات سے استفادہ کریں، میرے والد کا انتقال بیرون ملک کسی اسپتال کے بجائے شوکت خانم میں ہوا، میں بھی متعدد بار علیل ہوا تو علاج شوکت خانم میں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں سے تعمیر کئے گئے ادارے پر مجھے اعتماد ہے ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کرسکے۔ اور زکام بھی ہو تو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے نمل یونیورسٹی قائم کی جس میں 92 فیصد طلبا مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اورکالج نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنایا اور زرعی معیشت کے موضوع پر دنیا کی بہترین جامعات سے الحاق کیا، اب کے پی حکومت کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کے اچھے ریمارکس آئے، انہوں نے پختون خوا انتظامیہ کی تعریف کی کیوں کہ وہاں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے، چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے خدمات لیں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔