حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  منگل 24 اپريل 2018
مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا، جعلسازی سے اراضی اپنے نام کرانے کا الزام فوٹو:فائل

مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا، جعلسازی سے اراضی اپنے نام کرانے کا الزام فوٹو:فائل

مظفر گڑھ: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا۔

مظفر گڑھ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حنا ربانی کھراورعمران خان دنیا کے پرکشش سیاستدان

عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔