عمارتوں کی تعمیر یو ٹیلٹی اداروں کے اجازت نامے مشروط

یوٹیلٹی اداروں کی منظوری کے بغیر پاس ہونے والے بلڈنگ پلان منسوخ کر دیے جائیں


Staff Reporter April 25, 2018
احکام کا اطلاق تمام تعمیر ہو نیوالی عمارتوں اور مکانات پر ہو گا، ڈی جی ایس بی سی اے فوٹو: فائل

MADRID: ڈی جی سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی آغامقصودعباس نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے یوٹیلٹی اداروں کی منظوری کے بغیر پاس ہونیوالے بلڈنگ پلان منسوخ کر دیے جائیں۔

عمارت تعمیر کرنے سے قبل کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ، سوئی گیس سے اجازت نامہ ضروری لینا ہوگا انھوں نے کہا کہ تمام بلڈر ڈیولپرزاورپلاٹ مالکان کو مطلع کردیا ہے کہ تمام عمارتوں کی تعمیر یو ٹیلٹی اداروں کے اجازت نامے مشروط ہو گی، بغیر یوٹیلٹی اداروں کے اجازت نامے کے بغیر تعمیرات شروع نہیں کی جاسکتی جن تعمیراتی کمپنیوں، بلند عمارتوں ہاؤسنگ اسکیم کے پاس یہ اجازت نامہ نہیں ہےان کی بلڈنگ پلان کومنسوخ سمجھاجائے اورفوری طور پریوٹیلٹی اداروں سے اجازت نا مہ لے کر ایس بی سی اے میںجمع کرائیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے مزیدکہا کہ کراچی میں ان احکام کا اطلاق تمام تعمیر ہو نے والی عمارتوں اورمکانات پرہوگا، واضح رہے کہ واٹر کمیشن کی جانب سے ایس بی سی اے کو ہدایت جاری کی تھی کہ جن عمارتوں کوبلڈنگ پلان کی منظوری ہوگئی ہے اس کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس یو ٹیلٹی اداروں کااجازت نامہ موجود ہے، اگر اجازت نا مہ نہیں ہے تو ان کے بلڈنگ پلا ن منسوخ کیے جائیں جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے فو ری عملدرآمدکے احکام جاری کردیے ہیں۔