خواتین کیلیے توہین آمیز کلمات پر پیپلز پارٹی کے ارباب رحیم کے خلاف باضابطہ شکایت

انھیں سخت انتباہ کرے تاکہ وہ یا کوئی بھی دوسرا شخص اس قسم کی بات آئندہ نہ کرسکے۔ تاج حیدر


Staff Reporter April 15, 2013
انھیں سخت انتباہ کرے تاکہ وہ یا کوئی بھی دوسرا شخص اس قسم کی بات آئندہ نہ کرسکے۔ تاج حیدر فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ الیکشن سیل نے ارباب غلام رحیم کی جانب سے خواتین کے لیے توہین آمیز کلمات پر چیف الیکشن کمشنر سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں پی پی پی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے کہا ہے کہ یہ توہین آمیز کلمات نہ صرف ضابطہ اخلاق ، قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہماری دینی تعلیمات کی بھی نفی کرتے ہیں ۔ انھوںنے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اربا ب غلام رحیم کی جانب سے خواتین کے لیے تو ہین آمیز گفتگو پر جس کو دہرانا بھی غیر اخلاقی ہوگا، انھیں سخت انتباہ کرے تاکہ وہ یا کوئی بھی دوسرا شخص اس قسم کی بات آئندہ نہ کرسکے۔