- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب! ہماری بھی عزت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے تاہم اب بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کے دو کیچ چھوڑ دیئے، 60 کی دہائی میں ترقی کا سفر روک دیا گیا اور 90 کی دہائی میں معاشی اصلاحات کا سفر روک دیا گیا، دنیا کا شاید ہی کوئی ملک ہو جو سی پیک میں سرمایہ کاری کا نہ سوچ رہا ہو، امریکا اور یورپ سب سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا ماسٹر پلان ہانگ کانگ سے بھی بہتر بنایا جائے گا تاہم عقل کے اندھوں کو کون سمجھائے کہ ترقی رابطوں سے ہوتی ہے، سڑک ہوگی تو پڑھنے کے لیے جاسکیں گے، سڑک ہوگی تو مریض اسپتال پہنچے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے سیاست دان کیا بھارت اور بنگلا دیش سے بھی گئے گزرے ہیں، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خود ساختہ پیٹریاٹ گروپ بنائے جا رہے ہیں، پیٹریاٹ گروپ کا سکہ اور اب ایم ایم اے کا خیال پرانا ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے ساتھ مخلص اور پیار کرتے ہیں،ہماری بھی عزت ہے،جتنا کوئی فوجی محب وطن ہے اتنے سیاست دان بھی ہیں، اگر کوئی جج محب وطن ہے تو سیاست دان بھی محب وطن ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کی توہین ہوتی ہے تو میری بھی توہین ہوتی ہے، اگر میں نے کسی کو غلط لگادیا تو ثبوت دیں توہین نہ کریں، چیف جسٹس کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہے، جناب چیف جسٹس دل بڑا کریں، چیف جسٹس نے الزام لگایا کہ تقرری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے، چیف جسٹس کے پاس اگر ثبوت ہیں تو چارج شیٹ جاری کریں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے، ہماری بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے، چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں، بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب، ہم نے ہمیشہ باعزت طریقے سے سیاست کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف جسٹس شاباش نہیں دے سکتے تو آپ کو حق نہیں کہ تعزیے برسائیں، ججز، جرنیل، سیاستدانوں اور میڈیا کی زمہ داری ہے کہ آگ لگانے کے بجائے مل کر ملک کی خدمت کریں تاہم ہم تر قی کا راستہ روکنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔