اس مرتبہ ن لیگ سے پنجاب بھی چھین لیں گے آصف زرداری

پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب میں ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی، بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے، سابق صدر


ن لیگ نے جوبویا وہی کاٹ رہی ہے، منافقت عوام کے سامنے آچکی ہے، لاہورمیں ملاقاتیں۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ اس مرتبہ پنجاب بھی ن لیگ سے چھین لیں گے۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پنجاب بھی ن لیگ سے چھین لیں گے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، پیپلز پارٹی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی ایک منجھی ہوئی سیاسی جماعت ہے اور اس کی ملک بھر میں جڑیں ہیں۔

آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی رہنماؤں عزیزالرحمن چن اور اورنگزیب برکی کے ساتھ ملاقات کی، عزیزالرحمن چن نے زرداری کو لاہور کے متوقع امیدواروں کی فہرست بھی دی جس پر زرداری نے کہاکہ وہ کارکنوں سے ملیں گے۔ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب میں ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، لوگ مخالفین کے جھوٹ کو ماننے کو تیار نہیں یہ گردوغبار بہت جلد بیٹھ جائے گا، لوگوں کو سیاسی رواداری کاثبوت دیناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں