- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
عامر خان کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ میں 80 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک کے ہدایت کار منصور خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے کلائمیکس کو دو بار فلمایا گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی مشہور فلمیں ایسی ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا انہی میں سے ایک 1988ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی پہلی کامیاب ترین فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے جب کہ اس فلم نے عامر خان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا یہی وجہ ہے کہ فلم کی کہانی کو یاد گار بنانے کے لیے کلائمیکس کو دو بار فلمایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1988ء کی کامیاب فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے معروف ہدایت کار منصور خان نے فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ابتداء میں یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس فلم کا اختتام بھی دیگر فلموں کی طرح ہیپی اینڈنگ پر ہوگا لیکن فلم کی کہانی اور جستجو کو دیکھ کر کہانی کا کلائمیکس غمگین کردیا گیا۔
منصور خان نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے اختتامی مناظر ہیپی اینڈنگ کے ساتھ فلما لیے گئے تھے لیکن فلم کے پروڈیوسر اور رائٹر (منصور خان کے والد) ناصر حسین کا ارادہ تھا کہ فلم کا اختتام افسردہ مناظر سے ہو اسی لیے فلم کا کلائمیکس ایک بار پھر فلمایا گیا جس نے فلم میں ایسی جان ڈالی کہ آج تک لوگوں کو یاد ہے۔
واضح رہے کہ 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں عامر خان اور جوہی چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور عامر خان کو بہترین ڈیبیو اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ مشہور زمانہ گیت ’اے میرے ہمسفر‘ اور ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ بھی اسی فلم کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔