جماعت اسلامی کا آج کراچی میں پرامن ہڑتال کا اعلان

کے الیکٹرک کو گیس فراہم کردی گئی لیکن اس کے باوجود 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔


Staff Reporter April 27, 2018
بہت سی تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے حمایت کا اعلان کیا ہے، حافظ نعیم کی پریس کانفرنس۔ فوٹو:فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ آج کراچی میں شہریوں کے حقوق کے حصول کے لیے پرامن ہڑتال کریں گے جب کہ بہت سی تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے ہماری حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن گزشتہ روز ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشاد حسین،آل پاکستان اتفاق آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین اقبال جہانگیری، اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد اور تاجر اتحاد کراچی کے صدر رمضان اعوان، آل سٹی تاجر اتحاد کے حماد پونا والا، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد سلیم نگریو اور دیگر بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکے بازی نہیں ہونے دے گی، کے الیکٹرک کو گیس فراہم کردی گئی لیکن اس کے باوجود 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، کے الیکٹرک فرنس آئل کے پلانٹ نہ چلانے کے لیے گیس کا بہانہ کرتی ہے،کے الیکٹرک نے کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں