سعودی کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دینے والی پہلی مقامی گلوکارہ

وہ عوامی مقامات پر میوزک کنسرٹ کے لیے سعودی انٹرٹینمنٹ ڈپارٹمنٹ سے اجازت نامہ حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ ہیں


ویب ڈیسک April 27, 2018
مقامی گلوکارہ نے گزشتہ شب جدہ میں میوزک کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا (فوٹو : گلف نیوز)

LONDON: لولوا الشریف سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ میں پر فارم کرنے والی پہلی مقامی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی گلوکارہ لولوا الشریف کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ آف اتھارٹی کی جانب سے عوامی مقامات پر موسیقی محافل میں فن کا مظاہرہ کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ شب میوزک کنسرٹ میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سعودی عرب میں کسی خاتون گلوگارہ نے عوامی مقام پر لائیو پرفارمنس دی۔

قبل ازیں سعودی عرب میں موسیقی کی محافل صرف نجی طور پر منعقد کی جاسکتی تھیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات کے پیش نظر اب سعودی عرب میں عوامی مقامات پر بھی میوزک کنسرٹ کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ان محافل میں اب تک کسی خاتون گلوکارہ نے اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ خاتون گلوکاراؤں کو سعودی ادارے برائے تفریح و ثقافت کی جانب سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں روایت سے ہٹ کر اصلاحات کی ہیں جس کے تحت خواتین کو خصوصی رعایت دی گئی ہے جب کہ فنون لطیفہ اور کلچر کے حوالے سے بھی روایتی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے سنیما گھر بھی کھولے جا رہے ہیں اور فیشن ویک بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں