صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گےڈی جی رینجرز

ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے صنعتکاروں کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی.


Staff Reporter August 11, 2012
کورنگی ، لانڈھی اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے نمائندہ صنعتکاروں سے ہیڈ کوارٹرز رینجرز مسلم جناح کورٹس میں ملاقات. فوٹو فائل

ISLAMABAD: ڈائریکٹرجنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ، وہ گذشتہ روز کورنگی ، لانڈھی اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے نمائندہ صنعتکاروں سے ہیڈ کوارٹرز رینجرز مسلم جناح کورٹس میں ملاقات کررہے تھے۔

ہیڈ کوارٹر رینجرز سے جاری اعلامیے کے مطابق صنعتکاروں نے امن و امان کی صورتحال اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،اس موقع پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے دبائوکا ذکر بھی کیا گیا جس کے تحت سیاسی کارکنوں کوحفاظت کیلیے استعمال کرنے پر زور دیا جارہا ۔

صنعتکاروں نے موقف اختیارکیا کہ ایسا کرنے سے شہر میں انارکی پھیلے گی اورایک متوازی سیکیورٹی فورس قائم ہوجائے گی،ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے صنعتکاروں کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی اورانھیں یقین دلایا کہ پاکستان رینجرز صنعتکاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی ۔