فیس بک کا کمنٹ سیکشن میں نیا فیچر متعارف

’ڈاؤن ووٹ‘ آپشن کی مدد سے جعلی خبروں اور غیر اخلاقی تبصروں کو خود کار طریقے سے ہٹایا جا سکے گا


ویب ڈیسک April 30, 2018
فیس بک ’ ڈاؤن ووٹ‘ آپشن کا پہلی بار آزمائشی استعمال رواں سال فروری میں امریکا میں کیا گیا تھا(فوٹو : فائل)

فیس بک نے اپنا نیا ' ڈاؤن ووٹ' فیچر امریکا کے بعد اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آزمائشی طور پیش کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال فروری میں فیس بک کی جانب سے امریکا میں ایک نیا فیچر ' ڈاؤن ووٹ' متعارف کرایا گیا تھا جس کی مدد سے صارفین غیر اخلاقی تبصروں پر ڈاؤن ووٹ دے سکیں گے جس کے بعد وہ کمنٹ ٹائم لائن سے چھپ جائے گا تاہم فیس بک تبصرے کے غیر اخلاقی یا غیر متعلقہ ہونے سے متعلق فیڈ بیک لے گا اور تصدیق کے بعد غیر معروف تبصرے ویب سائٹ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔



اس آپشن کا مقصد غیر اخلاقی تبصروں اور پوسٹ کو ویب سائٹ سے خود کار طریقے سے ہٹانا ہے تاکہ فیس بک کو محفوظ بنایا جاسکے اور غیر ضروری پوسٹ کی بوریت سے صارفین کو بچایا جاسکے۔ علاوہ ازیں اس آپشن سے جعلی خبروں کو بھی حذف کرنے میں مدد ملے گی جس خبر کو صارفین کی بڑی تعداد ڈاؤن ووٹ کرے گی وہ خبر سائٹ سے ہٹ جائے گی اس طرح جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے سنسنی پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا۔

https://twitter.com/ashsparkle/status/990693041017995264

فیس بک نے اس آپشن کے استعمال کا فیصلہ صارفین کے شدید مطالبے کے بعد کیا تھا اسی طرح امریکا کے صدارتی انتخاب میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے حوالے سے بھی فیس بک کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے چنانچہ فیس بک نے انتخابات میں فیس بک کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے اس آپشن کے استعمال کا فیصلہ کیا۔