عذیر بلوچ نے کس کے کہنے پر مہاجروں کا قتل عام کیا فاروق ستار

مہاجروں کے قاتل راؤانوار کو زرداری نے ہیرو قرار دیا،جلسے سے کراچی کوفتح کرنے کا تاثردیاگیا،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


Staff Reporter May 01, 2018
 4مئی کوٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان،دعوت نامہ دینے بہادر آباد جاؤں گا، اجتماعات سے خطاب۔ فوٹو:فائل

ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پتہ لگایاجائے کہ عزیر بلوچ نے کس کے کہنے پر مہاجروں کا قتل عام کیا؟۔

فاروق ستار نے 4 مئی کو فیڈرل کیپیٹل ایریا ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جلسے میں شرکت کادعوت نامہ دینے بہادر آباد جاؤں گا، مہاجروں کے قاتل راؤانوار کو آصف زرداری نے ہیرو قرار دیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لیاقت آباد میں جلسہ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس نے کراچی کو فتح کرلیا، پیپلز پارٹی نے کرایے کے لوگوں سے جلسہ کیا ہم لیاقت آبادکے عوام سے جلسہ گاہ بھر دیں گے، پتہ لگایاجائے کہ عزیر بلوچ نے کس کے کہنے پر مہاجروں کا قتل عام کیا؟۔

فیڈرل کیپیٹل ایریا اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر فاروق ستار نے میڈیاسے گفتگو اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیااورجگہ جگہ رک کر عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے10سال میں کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے، پیپلزپارٹی جلسے میں مقامی لوگ نہیں تھے، پورے سندھ سے لوگوں کو لایا گیا ایسا لگا کہ یہ ہمارے لوگوں اور علاقوں پر قبضہ کرنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں