3 سال میں 46 ہزار 398 بیش قیمت گاڑیاں درآمد کی گئیں

درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے 36 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ٹیکس وصول کیا، وزیر ایکسائز


Staff Reporter May 01, 2018
پنجاب میں پانی مل رہا ہے لیکن سندھ سوکھ رہا ہے، لنجار کا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے بتایا ہے کہ سال2013 سے لے کر 2015 تک 3 سال میں 46 ہزار 398 بیش قیمت مرسڈیز بی ایم۔ ڈبلیو گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ آبکاری و محصولات سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مکیش کمار نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے 3 سال میں محکمے نے 36 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ،پہلے صوبائی وزیر امداد پتافی کو دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے اب اسی قسم کی دھمکیاں ایم کیو ایم کے ارکان کو بھی ملنا شروع ہوگئی ہیں ، اجلاس کے دوران ارکان نے اس معاملے کو ایوان میں اٹھایا۔

ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے بتایا کہ انھیںواٹس ایپ پر یہ پیغام دیا گیا کہ مطلوبہ رقم فراہم کرو،د انھیں اورگھروالوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ انھیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

دریں اثنا اجلاس کے دوران کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2018 ، سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفرااسٹرکچرسیس ترمیمی بل2017 اور سندھ لینڈ ٹیکس اینڈ ایگریکلچر اِنکم سیس کی متفقہ طور پر منظور ی بھی دیدی گئی ۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے بتایا کہ 2013 میں 17216 جبکہ 2015میں 15148 بیش قیمت گاڑیاں امپورٹ کی گئیں۔ سال 2015میں کراچی میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 19ہزار موٹر سائیکلیں جبکہ 50 ہزار سے زائد کاریں رجسٹرڈ کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں