معیاری خوردنی اشیا کے نام پر دھوکا

بعض کمپنیاں پیکٹس میں بند جوس کے نام پر صارفین کو دھوکا دے رہی ہیں، یہ جوس ہے ہی نہیں بلکہ مختلف عناصر کا مرکب ہے۔


Editorial May 03, 2018
بعض کمپنیاں پیکٹس میں بند جوس کے نام پر صارفین کو دھوکا دے رہی ہیں، یہ جوس ہے ہی نہیں بلکہ مختلف عناصر کا مرکب ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملک بھر میں غیرمعیاری اشیا کو معیاری بنا کر فروخت کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے حتیٰ کہ بڑی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات پر ایسے اجزاء کو نمایاں طور پر شایع کرتی ہیں جو حقیقتاً ان مصنوعات میں شامل ہی نہیں ہوتے۔ اس طرح شہری ان اجزاء کی شمولیت کو حقیقی سمجھتے ہوئے بڑے شوق سے انھیں استعمال کرتے ہیں، جو سراسر کاروباری بددیانتی اور دھوکا دہی کے زمرے میں آتا ہے۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے خشک دودھ فروخت کرنے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی مصنوعات پر واضح طور پر لکھے کہ یہ دودھ نہیں بلکہ سفید پاؤڈر ہے۔ اب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے انرجی ڈرنکس کمپنیز کو اپنی پراڈکٹس پر لفظ انرجی کے استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ آیندہ کوئی بھی انرجی ڈرنک کمپنی اپنی پراڈکٹ پر لفظ انرجی استعمال نہیں کرے گی، لفظ انرجی گمراہ کن ہے جس کی وجہ سے صارفین اس کے نقصانات جانے بغیر اسے استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح بعض کمپنیاں پیکٹس میں بند جوس کے نام پر صارفین کو دھوکا دے رہی ہیں، یہ جوس ہے ہی نہیں بلکہ مختلف عناصر کا مرکب ہے۔ اسی طرح مصالحہ جات اور دیگر کمپنیوں کی مصنوعات کو بھی چیک کیا جائے تو اصل صورت حال سامنے آ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں