جہلم میں دیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولس اہلکار زخمی

پولیس نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 05, 2018
پولیس نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا فوٹو:فائل

دیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔

جی ٹی روڈ پر مشکوک گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ اور محافظ اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر نجی ہاوٴسنگ اسکیم کے قریب کھائی میں گر گئی۔

پولیس نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ گاڑی دیسی شراب سے بھری ہوئی تھی۔ شراب لاہور سے راولپنڈی سپلائی کی جارہی تھی۔ ملزم کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں