- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار طلبا شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار طلبا شہید ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے چٹہ بل کے علاقے میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ چاروں نوجوان مقامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک واقعے میں بھارتی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع تھی۔
کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد کا اختیار کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی۔ اس دوران بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک کار سوار کو بھی ٹکر مار کر زخمی کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر سمیت حساس اضلاع میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے جب کہ درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ حریت پسند رہنما بھی گھروں میں نظر بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے بارہا تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔