دو سالہ بیٹی کو سڑک پر پٹخنے والی جرمن ماں گرفتار

عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک May 07, 2018
پولیس نے 32 سالہ ماں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

جرمنی میں ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کو فٹ پاتھ سے اُٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ چلنے والی ماں نے اچانک غصے میں آکر دو سالہ بیٹی کو اُٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا جس کی وجہ سے بچی کے سر پر چوٹیں آئیں۔ بچی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کے پولیس نے ماں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں۔ خاتون نے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے اپنی بیٹی کو ہوا میں اچھالتے ہوئے سڑک پر پٹخ دیا تھا۔ بظاہر لگتا ہے یہ عمل طیش میں آکر کیا گیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جہاں واقعہ پیش آیا خوش قسمتی سے وہاں ٹریفک نہایت کم تھا جس کی وجہ سے بچی محفوظ رہی تاہم سڑک پر سر لگنے کے باعث بچی کو گہرے زخم آئے ہیں۔ بچی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں