شاہ زیب قتل کیس ملزم شاہ رخ کے بھائی شہزاد جتوئی کی تفتیشی افسر کو دھمکیاں

فرض کی ادائیگی کےلئے اپنی جان دے دیں گے لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے, تفتیشی افسر.


ویب ڈیسک April 18, 2013
عدالت نے انسپیکٹر مبین کے بیان پر فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب جتوئی قتل کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے بھائی شہزاد جتوئی نے انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر انسپیکٹر مبین نے عدالت کو بتایا کہ احاطہ عدالت میں ملزم کے بھائی شہزاد جتوئی نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اس کا حشر بھی شاہ زیب جیسا کردیا جائے گا، تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ فرض کی ادائیگی کےلئے اپنی جان دے دیں گے لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


عدالت نے انسپیکٹر مبین کے بیان پر فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔

مقبول خبریں