سونم کپورشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک  منگل 8 مئ 2018
اداکارہ کی شادی میں بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔
: فوٹو: انٹرنیٹ

اداکارہ کی شادی میں بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔ : فوٹو: انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی زبردست انٹری

سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔

سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔

 

 

اداکارہ کی شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔