پاکستان سپرکبڈی لیگ چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا

ٹائٹل کیلیے فیصل آباد اورگجرات میں ٹاکرا ، ساہیوال اورکشمیر سیمی فائنلز میں ناکام۔


Sports Reporter May 10, 2018
ٹائٹل کیلیے فیصل آباد اورگجرات میں ٹاکرا ، ساہیوال اورکشمیر سیمی فائنلز میں ناکام ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپرکبڈی لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیردلز اور ساہیوال بلزمیں پوائنٹس کی برتری کیلیے جنگ ابتدا میں ہی عروج پر پہنچ گئی، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ایک موقع پر فیصل آباد شیردلزکوصرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل تھی تاہم بعد ازاں فاتح ٹیم نے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد سے حریف پر دبائوبڑھانا شروع کیا اور اختتامی لمحات میں خاص طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 کے مقابلے میں33 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، گجرات واریئرز نے پہلے ہاف کے اختتام پرکشمیرجانباز پر 20-17 سے برتری حاصل کی، فاتح ٹیم نے بعد ازاں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس تیزی سے بڑھائے اورنتیجہ 28 کے مقابلے میں 41پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ لاہور تھنڈرز اور اسلام آباد آل اسٹارز کا سفر ایلیمنیٹرمرحلے میں تمام ہوگیا تھا، کراچی زور آورز، گوادر بہادرز، پشاور حیدرز اور ملتان سکندرز کوارٹر فائنل میں ہمت ہار چکے، سیمی فائنلزکے موقع پر چاروں ٹیموں کے سپورٹرز کی طرف سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں