ریٹرننگ افسر کا پولیس کو انتخابی امیدوار کو تحفظ دینے کا حکم

پی ایس130 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی تحفظ کیلیے عدالت میں درخواست


Staff Reporter April 19, 2013
پی ایس130 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی تحفظ کیلیے عدالت میں درخواست فوٹو:فائل

ریٹرننگ افسر ملیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی ایس130 کے امیدوار کی درخواست پر فوری تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقے کے امیدوار راجا خلیق الزماں انصاری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ملیر محمد یامین کو تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پی ایس 130کی نشست کا امیدوارہے اس کیخلاف اسٹیل مل کی مزدور یونین پیپلزپارٹی کے حق میں اور میرے خلاف قومی ادارے کی 100 سے زائد گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جس میں انتظامیہ بھی شامل ہے۔



گلشن حدید میں میں اس کے جلسے کے قریب ہوائی فائرنگ کرکے اسے اور اس کے ووٹرز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے واقعے کی تحریری درخواست متعلقہ تھانے کو دی تاہم پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے،درخواست میں تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی،ریٹرننگ افسر نے ایس ایس پی ملیر کو مذکورہ امیدوار کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔