جلوس میں کھارادر کے قریب سے درجنوں افراد شامل ہونا چاہتے تھےکمشنر

تلاشی بھی اسکائوٹس ہی لیتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والےاداروں...


Staff Reporter August 11, 2012
ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد صورتحال کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئی۔ فوٹو فائل

کمشنر کراچی روشن شیخ نے کہا ہے کہ یوم حضرت علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس میں درجنوں افراد کھارادر کے قریب سے شامل ہونا چاہتے تھے جبکہ طے شدہ پروگرام کے مطابق جلوس میں شامل تمام افراد کی تلاشی لازمی لینا قرار پایا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ تلاشی بھی اسکائوٹس ہی لیتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوتے ہیں ، تلاشی کے معاملے پر وہاں تلخ کلامی ہوگئی ، اسی دوران جلوس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد صورتحال کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئی تاہم جلوس کے منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بات چیت کے بعد صورتحال پر کچھ ہی دیر میں قابو پالیا اور جلوس اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگیا۔

دوسری جانب جلوس کے منتظمین میں شامل شبر زیدی نے کہا کہ مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر تھا تاہم قریب ہی واقع گلی سے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث وقتی طور پر بدنظمی ہوئی تاہم جلوس کے شرکا پر امن رہے اور جلوس اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔