انتخابات کا التوا کسی صورت قبول نہیں آفاق احمد

نوگوایریاز اور اسلحہ کی بھرمار سے انتخابی نمائندوں کو خطرات لاحق ہیں.


Staff Reporter April 20, 2013
نوگوایریاز اور اسلحہ کی بھرمار سے انتخابی نمائندوں کو خطرات لاحق ہیں. فوٹو: پی پی آئی/فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ نہ ہی انتخابات کا التوا قبول کیا جائے گا نہ کسی کیلیے میدان خالی چھوڑیں گے۔

الیکشن نزدیک آتے ہی کراچی پر قابض جماعت کی عوام دشمن سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مذکورہ جماعت انتخابات سے فرار چاہتی ہے اور اپنی اسی مذموم سازش کو کامیاب بنانے کیلیے قتل و غارت گری کی پوری منصوبہ بندی کرچکی ہے لیکن ہر قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، وہ اپنی رہائش گاہ پر فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی، ماڈل کالونی اور احسن آباد سے آنے والے وفود سے گفتگو کرر رہے تھے۔



آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں نوگوایریاز کی موجودگی اور خطرناک اسلحہ کی بھرمار کی وجہ سے مہاجر نمائندوں کو لاحق خطرات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، سپریم کورٹ جو کراچی بدامنی کیس کی سماعت کررہی ہے اسے انتظامیہ کے رویے اور پولیس و رینجرز حکام کے جھوٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے، انھوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت اور قومی اداروں کو ایک جماعت کی بلیک میلنگ سے نجات حاصل کرنے کیلیے ٹارگٹڈ آپریشن کا دائرہ وسیع اور نامزد امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔