ایوانوں میںپہنچ کر توانائی کے بحران کاخاتمہ کرینگے ثروت اعجاز

نگراں حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے،ثروت اعجاز.


Staff Reporter April 20, 2013
نگراں حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے،ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں ٹیبل لیمپ پر مہر لگاکر اعتماد کاووٹ دیں۔

ایوانوں میںپہنچ کر توانائی کے بحران کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کردیں گے، پاکستان سنی تحریک تعلیم کے دوہرے معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار مہیا کریگی جبکہ بے روزگاری ،مہنگائی کے خاتمے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ہرممکن اقدامات کریگی، ملک و جمہوریت دشمن قوتیں قتل وغارت گری کے ذریعے انتخابات ملتوی کرانے کے درپے ہیں،

نگراں حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، ٹارگٹ کلنگ عوام کو ووٹ کے حق رائے دہی سے روکنے کے مترادف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر لانڈھی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔