- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
ماہرہ خان کی اپنے بھارتی مداح کو رقص کی پیشکش
کانز: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو سرحد پر بلاکر ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔
فلمی ستاروں سے دیوانگی کی حد تک محبت کوئی حد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے وغیرہ کو بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ اب اس فہرست میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں جوبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود اپنی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ تک پہنچاتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کانزفلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز
حال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جب کہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔
کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کے لئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، میں نے اتوار کا پورا دن صرف آپ کی تصاویر دیکھ کر گزارا ہے۔‘‘
اس خبرکوبھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنےوالے پاکستانی فنکار
ماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والےکو پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنےدیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔
Come to the border, we’ll hug and dance!! Lots of love ❤️ https://t.co/oMfAKzSW3w
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 14, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔