16 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی دیا مرزا

مختلف کردار ملنے پر اچھا لگتا ہے، نئی فلم کے کردار سے مطمئن ہوں، دیا مرزا


Net News April 21, 2013
مختلف کردار ملنے پر اچھا لگتا ہے، نئی فلم کے کردار سے مطمئن ہوں، دیا مرزا فوٹو: فائل

اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں ،مختلف کردار ملنے پر اچھا لگتا ہے ۔بالی وڈ میں بہت عزت ملی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی اس دوران میں کالج بھی جاتی رہی اور کام بھی کرتی رہی۔ قبل ازیں اداکارہ کی فلم ''قسمت کی کمپنی'' میں اہم کردار نبھایا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور اس میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے۔



اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ نئی فلم کے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کریگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر کنفیوژن کا شکار نہیں ہوئی ،اپنی پہلی فلم میں ہی بڑے اعتماد سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انھوں نے کہا کہ شروع میں کچھ مختصر کردار ملے اور میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ان کرداروں کو طویل کرنے کے لیے اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی۔

مقبول خبریں