ڈچ کوچ کی تنخواہ پی ایچ ایف نے 35 لاکھ گرانٹ مانگ لی

جلد اجرا کردیا جائیگا، کوچ کے معاملات سے ہمارا تعلق نہیں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ


Sports Reporter May 20, 2018
جلد اجرا کردیا جائیگا، کوچ کے معاملات سے ہمارا تعلق نہیں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ رولینٹ اولٹمنز کو تنخواہ اور دیگر مراعات کی ادائیگی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ڈچ کوچ کو تنخواہ کی ادائیگی کیلیے ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ مانگ لی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ سال قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کاکردگی پر غیر ملکی کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی8 ہزار یوروز ماہانہ تنخواہ کے عوض خدمات لی تھیں تاہم فیڈریشن کو انھیں تنخواہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا و نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اعظم ڈار واضح کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی تقرری اور مراعات کے حوالے سے پی ایس بی کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ہاکی فیڈریشن کی35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جلد جاری کردی جائے گی۔

اعظم ڈار نے مزیدکہاکہ غیر ملکی ہاکی کوچ کی تنخواہ کا معاملہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہے کیونکہ پی ایس بی نے ڈچ کوچ کی تقرری کواسپانسر نہیں کیا اور اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اپنا طریقہ کار ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز سینئر نے تصدیق کی کہ غیر ملکی کوچ کو فیڈریشن نے 30 تاریخ تک تنخواہ کی ادائیگی کرنی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں