لبرل جماعتوں کی الیکشن مہم خطرات سے دوچار ہےتاج حیدر

پیپلز پارٹی کے انتخابی نغموں کی آڈیو اور ویڈیو سی ڈیز کے اجرا پر پریس کانفرنس.


Staff Reporter April 22, 2013
پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کے نغموں کی سی ڈی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کلب میں ڈاکٹر تاج حیدر،پروفسیر این ڈی خان،وقار مہدی،راشدربانی ودیگر رہنما فتح کا نشان بنا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل اور صوبائی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے کہا ہے کہ وہ تمام جماعتیں جو مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہیں ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے، انتخابی دفاتر کو نشانہ بنانے اور ریلیوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے اقدامات کرے، انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی کے ساتھ مہم چلانے کا موقع فراہم کیا جائے، پیپلز پارٹی سیکیورٹی انتظامات خود مکمل کرکے سندھ بھر میں انتخابی جلسے منعقد کریگی، بلاول بھٹو زرداری کو عوامی مقامات پر لا کر رسک نہیں لے سکتے،ان خیالات کا اظہار تاج حیدر نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی نغموں پر مشتمل آڈیو اور ویڈیو سی ڈیز کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اس موقع پر پروفیسر این ڈی خان، لال بخش بھٹو، سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی، حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل اور ایچ ایم گھانچی بھی موجود تھے، تاج حیدر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے روز امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنیکی شرط ختم کی جائے، انتخابات کو سبوتاژ کرنے، انتخابی دفاتر اور ریلیوں پر حملے کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔