- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سشمیتا سین کے ساتھ نوعمر لڑکے کی بدتمیزی
ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لڑکے نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تاہم نوعمر ہونے پر انہوں نے لڑکے کو معاف کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران نوعمر لڑکے نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، اسے لگا کہ آس پاس ہجوم ہونے کے باعث مجھے پتا نہیں چلے گا لیکن یہ اُس کی غلط فہمی تھی اور میں نے فوراً ہی اس کا ہاتھ پکڑلیا اور مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس لڑکے کی عمر محض 15 سال تھی۔
سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ میں اس لڑکے کو دور لے گئی اور اُسے کہا کہ میں چاہوں تو شور شرابہ کرکے تمہاری حرکت کا سب کو بتاسکتی ہوں جس سے تمہاری زندگی برباد ہو سکتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں وہ لڑکا اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتا رہا لیکن جب میں نے غصے کا اظہار کیا تو پھر اُسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا کبھی نہیں کروں گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اس لڑکے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا کیوں کہ میں جانتی تھی کہ وہ ایک 15 سال کا لڑکا ہے جسے اس کے والدین نے یہ نہیں سکھایا کہ اس طرح کی حرکت کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔