امریکا اور چین کا تجارتی محاذ آرائی ختم کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک  پير 21 مئ 2018
گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی گولہ باری جاری تھی۔ فوٹو : فائل

گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی گولہ باری جاری تھی۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کو ختم کر کے ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے اور مزید پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشن نے امریکا اور چین کے درمیان جاری تجاری محاز آرائی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور چینی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران محاذ آرائی کے خاتمے اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک اور انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت چین امریکا سے مزید توانائی اور زرعی اشیاء خریدے گا تاکہ امریکا کا چین کے ساتھ 335 ارب ڈالر کا خسارہ کم کیا جاسکے جب کہ امریکی وزیر تجارت بھی جلد چین کا دورہ کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا چین تجارتی جنگ؛ ایک دوسرے پر ’’محصولات کی گولہ باری‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے ’’ تجارتی جنگ ‘‘ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے چین سے درآمد کردہ اشیاء پر ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان محصولات کی گولہ باری میں قدرے توقف آگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔