جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی

خودسوزی کرنے والے شخص کے جسم کا 60 فیصد تک جھلس چکا ہے، طبی حکام


ویب ڈیسک May 30, 2018
ایرانی پناہ گزین جرمنی میں مستقل رہائش کا خواہش مند تھا۔ فوٹو : فائل

جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر 35 سالہ ایرانی مہاجر نے انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پناہ گزین شخص کو لگی آگ کو بجھا کر اسپتال منتقل کردیا جہاں پناہ گزین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق پناہ گزین شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا جس پر اس نے خود کو آگ لگالی۔ پناہ گزین شخص کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پناہ گزین شخص کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے جس پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم مریض کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں مہاجرین کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2016 سے اب تک 75 سے زائد افراد نے اپنی زندگیوں کو ختم کیا ہے۔

مقبول خبریں