ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئٹس نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

احتشام بشیر  جمعرات 31 مئ 2018
پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتا لیکن بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتا ہوں، ڈیرن سیمی فوٹو: فائل

پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتا لیکن بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتا ہوں، ڈیرن سیمی فوٹو: فائل

پشاور: پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں  ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹوئٹ کیا اور کہا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن کچھ کچھ سمجھ  اور بول ضرور سکتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔