- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم کے ٹریلر میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین نظرآرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں راج کمارہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجوکو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے پرستارسمیت سنجے دت اوررنبیرکپورکے مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔ فلم کے لیے اداکاررنبیرکپورنے بے انتہا محںت کی ہے جو فلم کے ٹریلرمیں صاف نظرآرہی ہے تاہم فلم میں فنکاروں نے اپنے اپنے کردارادا کرنے کے لیے اچھا خاصا معاوضہ بھی وصول کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر جاری
سنجے دت کا مرکزی کردارادا کرنے والے رنبیرکپورنے اپنے کردارکے لیے 25 کروڑکا معاوضہ وصول کیا ہے جو بالی ووڈ نگری میں اچھا معاوضہ تصورکیا جاتا ہے۔
سنجے دت کے باپ سنیل دت کا کردارادا کرنے والے پاریش راول نے اپنے کردارکے لیے 2 سے 3 کروڑکا معاوضہ وصول کیا۔
سنجے دت کی ماں نرگس کا کردارادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کردارکے لیے 3 کروڑروپے وصول کیے ہیں۔
سنجے دت کی اہلیہ منیاتہ دت کا کردارادا کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کردارکے لیے بھی 3 کروڑوصول کیے ہیں۔
ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنا جوکہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کردارنبھارہی ہیں انہوں نے اپنے کردارکے لیے ایک کروڑروپے کا معاوضہ وصول کیا۔
اداکارہ سونم کپورسنجے دت کے ساتھ پہلی فلم میں کواسٹاربننے والی اداکارہ ٹینا منیم کے کردارمیں نظرآئیں گی جس کے لیے انہوں نے 5 سے 6 کروڑکا معاوضہ لیا۔
بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ تبوکا فلم میں چند منٹوں کئے لیے چھوٹا سا کردارہے جس کے لیے انہوں نے 60 لاکھ معاوضہ وصول کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔