الیکشن کے دن ہر ضلع میں میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیںوزیر صحت

ڈاکٹر جنید شاہ کا محکمے کے حکام اورسندھ بھر کے ای ڈی اوز کے اجلاس سے خطاب


Staff Reporter April 26, 2013
ڈاکٹر جنید شاہ کا محکمے کے حکام اورسندھ بھر کے ای ڈی اوز کے اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

نگراں صوبائی وزیر صحت سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران کراچی سمیت صوبے کے ہر ضلع میں ایمرجنسی میڈیکل سینٹر قائم کیے جائیں۔

سندھ بھرمیں پولیو،خسرہ سمیت دیگربیمادیوں پرقابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرمنصوبہ بندی کی جائے ان خیالات کا اظہار نگراں وزیر صحت نے سندھ بھر کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار، اسپیشل سیکریٹری طحہٰ فاروقی،ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداداللہ صدیقی سمیت تمام ڈسٹرکٹ ای ڈی اوز ہیلتھ نے شرکت کی۔



وزیر صحت نے کہا کہ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہر ضلع میں میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں اور انتخابات کے موقع پرمحکمہ صحت میڈیکل کیمپوں میں تعینات عملے سے رابطے میں رہے،اسپتالوں میں ممکنہ ناخوشگوار صورتحال پرشعبہ حادثات کو الرٹ رکھا جائے،الیکشن کے دوران ایمرجنسی سینٹر اور ہنگامی بنیادوں پر تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں ہونے والی تمام اقدامات کی رپورٹ ہر ہفتے کی بنیاد پر محکمہ صحت کو بھیجیں،عوامی کو طبی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں وزیر صحت کو صوبے میں جاری خسرہ اور پولیو مہمات پر بریفنگ دی گئی۔