بل گیٹس انسداد پولیو مہم کیلئے 18ارب ڈالر دیں گے

عالمی مہم کے تحت انسداد پولیو پر سالانہ 90کروڑ ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔


AFP April 26, 2013
عالمی مہم کے تحت انسداد پولیو پر سالانہ 90کروڑ ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔ ۔ فوٹو : فائل

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کیلیے1.8 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

ابوظبی میں گلوبل ویکسین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پرانسدادپولیو مہم کے اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 5ارب ڈالر ہے ۔انھوں نے کہا کہ سمٹ میں مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کے عطیات کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی مہم کے تحت انسداد پولیو پر سالانہ 90کروڑ ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔